حفیظ شیخ نےوفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

مہنگائی کم کرنا اسٹیٹ بینک کا کام ہو گا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیرکا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں ہوئی اورصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حفیظ شیخ سے حلف لیا۔

اسد عمر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنایا گیا تھا۔ اقصادی ماہر حفیظ شیخ نجکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہارورڈ اور کیمبرج یونیوسٹی سے منسلک رہے اور انہوں نے عالمی بینک میں بھی ملازمت کی ہے۔

اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ شیخ ’ارجنٹینا میں نجکاری‘ کتاب کے مصنف بھی ہیں، ٹیلی کمیونی کیشن، ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور بینکوں کی نجکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔

سال2002ء میں انہیں سندھ کا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، دو سال بعد انہیں وزیرِ اعظم کا مشیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری مقرر کیا گیا اور بعد میں وہ سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔ بعدازاں وہ 2010 تا 2013 وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات رہے۔


متعلقہ خبریں