امیر ممالک نے کورونا کی53فیصد ویکسین خرید لی

امیر ممالک نے کورونا

فائل فوٹو


دنیا کے امیر ترین ممالک نے کورونا کی53 فیصد ویکسین خرید لی ہے۔

عالمی تنظیم کے مطابق دنیا کے68 ممالک میں ہر دس میں سے ایک شخص کو ویکسین ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 14 فیصد آبادی کیلئے ترپن فیصد ویکسین خریدی جا چکی ہے۔

برطانیہ کے بعد کینیڈا اور سعودی عرب نے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ ان ممالک میں شہریوں کیلئے ویکسینیشن کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل، آکسفیم، اور گلوبل جسٹس ناؤ کے اشتراک سے پیپلز ویکسین الائنس تشکیل دیا گیا ہے جو ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گا۔

’کوویسک‘ نامی معاہدے کے تحت ویکسین کی 70 کروڑ خوراکیں 92 ترقی پذیر ممالک میں بانٹی جائیں گی۔ پیپلزویکسین الائنس نے  دوا ساز کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی شیئر کریں تاکہ مزید خوراکیں دستیاب ہو سکیں۔

ایک تجزیے کہ مطابق امیر ممالک نے ویکسینز کی اتنی خوراکیں خرید لی ہیں کہ وہ اسے اپنی آبادی کو تین مرتبہ لگا سکتے ہیں۔  پیپلز ویکسین الائنس کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا نے اتنی ویکسین آرڈر کر دی ہے کہ ہر کینیڈی شہری اسے پانچ مرتبہ استعمال کر سکتا ہے۔

آکسفیم حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ڈرامائی تبدیلی نہیں آتی تو دنیا بھر میں اربوں افراد کووڈ 19 ویکسین سے سالوں تک محروم رہیں گے۔

ویکسین کی منصافانہ تقسیم کیلئے مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی کمپنی کے ذریعے پوری دنیا کے لیے ویکسینز تیار نہیں کی جا سکتیں۔


متعلقہ خبریں