سندھ: کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، ایک ہزار 489 متاثر


کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 489 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ا ایک لاکھ 92 ہزار 735 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 132 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 777 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 94 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کےایک ہزار67 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 794 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں5ماہ بعدکورونا کا سب سے بڑا وار

کورونا وائرس:پاکستان میں3ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے  24 گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 3 ہزار 47 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 653 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 44 ہزار582 زیرعلاج ہیں۔


متعلقہ خبریں