گیمنگ ویب سائٹس جرائم، انٹرنیٹ فراڈ سے متعلق ابوظہبی پولیس کا انتباہ


ابوظہبی:  ابوظہبی کی پولیس نے گیمنگ ویب سائٹس جرائم اور انٹرنیٹ فراڈ سے متعلق اپنے شہریوں کو خبر دار کردیا ہے۔

ابوظہبی پولیس نے موسم سرما کی اسکولز کی تعطیلات کے دوران بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر کڑی نطر رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ آلات پر آن لائن گیمز اور گیمز اپلیکشن کی خریداری پر بہت احتیاط کریں۔ شہری قابل اعتماد ویب سائٹس سے خریداری کریں۔

پولیس نے والدین کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری ویب سائٹ سے خریداری پر فراڈ ہوسکتا ہے۔ شہری قابل اعتماد ویب سائٹس سے خریداری کریں۔ کریڈیٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

پولیس نے وارننگ دی ہے کہ نوعمر جوان اپنی اپنی تصاویر اور ڈیٹا شیئر کرنے سے اجتناب کریں، تصاویر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے طویل وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بھی “محدود رقم والے کریڈٹ کارڈ” آن لائن خریداری اور ماہوار خدمات ( جیسے نیٹ فلکیس اور آئی کلاوڈ اسپسیس کی ماہانہ ادائیگی ) میں استعمال کریں۔

ابوظہبی پولیس کا مزید بتانا ہے کہ شہری کسی آن لائن فراڈ کی اطلاع امان سروس پر دیں جس کا ٹول فری فون نمبر 8002626 اور ای میل  (aman@adpolice.gov.ae) پر مطلع کریں۔

ابوظہبی نے شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جرائم کی اطلاع دینے پر شہریوں کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں