غیر منظم سیاحت نے ملک کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم


اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیر منظم سیاحت نےملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

اسلام آباد میں ایکو ٹورزم کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ سیاحتی مقامات پر مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہیئے۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ناقص منصوبہ بندی سے عمارتیں کھڑی کی گئیں۔ چترال میں آئی بیکس کا تحفظ کیا گیا ہے۔ نتھیا گلی کو بچانے کا سہرا خیبر پختونخوا حکومت کو جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقامی لوگ درخت بچائیں گے تو سیاحت ترقی کرے گی۔ آئی بیکس کا تحفظ ہوگا تو سیاحوں کی بڑی تعداد آئے گی۔

مزید پڑھیں: سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہریار آفریدی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی اہمیت کے حامل سیاحتی مقامات کی اصل شکل میں بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی تھی۔

قومی رابطہ کمیٹی برائے سیاحت کے اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت کےاعتبار سے بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت بہتراورغربت کے خاتمے میں مددحاصل ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان  نے تمام سیاحتی مقامات کی قدرتی خوبصورتی کو بحال رکھنےکیلئے چیئر لفٹ یا پیدل چلنے کیلئے ٹریکس بنانے کی  بھی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر تجاوزات کی روک تھام کیلئے قوانین وضوابط بنانے کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں