اداکار جارج کلونی کو وزن کم کرنا مہنگا پڑ گیا، اسپتال منتقل


ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی کو معدے میں شدید درد کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان میں لبلبے کی سوزش کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار نے چار روز بعد اپنی نئی فلم میں کام کرنا شروع کرنا تھا جس کے لیے انہوں نے 13 کلو وزن بھی کم کیا تھا۔

یاد رہے کہ لبلبے کی سوزش بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جارج کلونی کو کئی روز کے لیے اسپتال میں رہنا پڑے گا جس کے باعث ان کی نئی فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

اپنی بیماری سے متعلق جارج کلونی کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں وزن کم کرنے کے لئے میں بہت زیادہ کوشش کر رہا تھا اور اپنا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صحت یاب ہونے میں چند ہفتے لگیں گے، بطور ہدایت کار یہ سب آسان نہیں ہے کیونکہ اس کام کے لیے بہت توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں