برطانیہ نے راؤ انوار پر پابندیاں عائد کر دیں


کراچی: برطانیہ نے سابق سینئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے راؤ انوار پر سفری پابندی عائد کی ہے اور ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

برطانوی حکومت نے اپنے بیان میں کہا گیا کہ پابندیاں جعلی پولیس مقابلوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر عائد کی گئیں ہیں۔ راؤ انوار مبینہ طور پر 190 سے زائد پولیس انکاؤنٹرز میں ملوث رہے۔

برطانیہ نے انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات پر دنیا بھر سے 65 افراد اور 3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ای سی ایل :سپریم کورٹ کا راؤ انوار کو نظر ثانی اپیل دوبارہ دائر کرنے کا حکم

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں  امریکہ نے بھی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر پابندیاں عائد کیں تھیں۔

امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان کے مطابق راؤ انوار، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر کے طور پر متعدد جعلی پولیس انکاؤنٹرز کے ذمہ دار ہیں جن میں پولیس کے ہاتھوں کئی افراد ہلاک ہوئے۔


متعلقہ خبریں