زرداری نے فاٹا کے سیاسی محاذ پر انٹری ڈال دی


لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے فاٹا کے سیاسی محاذ پر انٹری ڈال دی۔

فاٹا سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل سہیل آفریدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

آصف علی زرداری سے فاٹا کے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی کا حق ملنا چاہیے۔

آصف زرداری نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو فاٹا کو جنت کا ٹکڑا کہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کی ترقی سے خیبرپختونخوا کی بھی ترقی ہوگی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے کے بعد پسماندہ علاقوں کی ترقی پیپلزپارٹی کی ترجیح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بجلی پیدا کرنے کے وسائل موجود ہیں اور صنعتیں بھی قائم کی جاسکتی ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ فاٹا میں جدید طرز کے اسپتال، کالج اور اسکولوں کی تعمیر سے عوام کی مشکلات ختم ہوں گی۔


متعلقہ خبریں