کراچی :ڈکیتی کے لئے بینک میں آنے والا گروہ گرفتار

Arrest

سعودی عرب 17 ہزارغیرقانونی تارکین وطن گرفتار


کراچی: بینک لاکرز لوٹنے کے لئے کراچی  آنے والا پارا چنار کا  گروہ حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پکڑا گیا۔

ملزمان نے واردات اور ریکی کے لئے ساتھیوں کو بطور سیکیورٹی گارڈ بینک میں نائٹ شفٹ پر تعینات کرانے کا انکشاف بھی کیا، رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اکتوبر میں نوجوان کو قتل کرنے والے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

سول انٹیلی جنس ادارے اور اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کراچی  پورٹ قاسم کے قریب کارروائی کی جس میں 7ملزموں کو گرفتار کرکے زیر استعمال بیش قیمت گاڑی برآمد کی گئی۔

کارروائی کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزم کراچی کے دو بینکوں کا صفایا کرنے آئے تھے، گروہ میں شامل دو سیکیورٹی گارڈز  نے ساتھیوں کو تمام معلومات فراہم کر رکھی تھیں۔

ملزموں نے لوٹا ہوا سامان گاڑی سے منتقل اور خود بذریعہ ہوائی جہاز فرار ہونے کی منصوبہ بندی  بھی  کر رکھی تھی، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور  بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے بھی  خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روں سال اکتوبر میں نوجوان کو قتل کرنے والے 5ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں نے خیر محمد نامی نوجوان کو قتل کرکے لاش جلا کر قبرستان میں پھینک دی تھی۔ ملزموں کو مزید تفتیش کے لیے اتحا ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں