اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا، شیخ رشید

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو ما ہ سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا اور پھر ان کی سیاسی کشتی آر پار کے بجائے منجدھار میں ڈوبے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خطرناک وبا کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسہ: ن لیگی کارکنان نے گریٹر اقبال پارک کے گیٹ کا تالا توڑ دیا

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کی ضد کا نتیجہ کل مایوسی اور ناکامی کی صورت میں نکلے گا اور وزیر اعظم عمران خان ہی سرخرو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں