باکسر محمد وسیم پاکستان میں پہلی پروفیشنل فائٹ لڑنے کیلئے تیار


لاہور: پاکستانی باکسر محمد وسیم پاکستان میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑنے کے لیے 14 دسمبر کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق محمد وسیم کی فائٹ 19 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے جس کا اہتمام پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور ایک نجی کمپنی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے گینگان لوپیز کو شکست دے دی

محمد وسیم کا ٹکراؤ فلپائنی باکسر جینی بوائے بوکا سے ہو گا جو 20 میں سے 14 باوٹس جیت چکے ہیں۔  یہ باوٹ جیت کرمحمد وسیم  ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے اہل ہوں گے۔

وزیراعلی بلوچستان کی طرف سے باکسر محمد وسیم کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق محمد وسیم کے لیے تعارفی پرومو بھی جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے محمد وسیم کے لیے ٹوئٹر پر نیک خواہش کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں