کالعدم امن کمیٹی کے سابق سربراہ کی ایک اور مقدمہ میں ضمانت

قرآن کریم کی بیحرمتی کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

فائل فوٹو


کراچی: پولیس افسران و اہلکاروں پر حملہ کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی شاہد رحمانی کی ضمانت ہو گئی۔ 

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم امن کمیٹی کے سابق سربراہ شاہد رحمانی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

پولیس کی جانب سے عدم شواہد کی وجہ سے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کی گئی ہے۔ آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ اور شاہد رحمانی پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

عزیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

اس سے پہلے بھی ملزم کی آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔

ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد

پولیس کے مطابق ملزم نے عزیر بلوچ کے ہمراہ دوہزار بارہ میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کئے تھے۔


متعلقہ خبریں