سندھ:کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق، ایک ہزار 624 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 624 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 359 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 149 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 769 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 90 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے ایک ہزار289 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 83 ہو گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے 28 ڈاکٹر جاں بحق

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 729 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 724 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 124 زیرعلاج ہیں۔


متعلقہ خبریں