ڈس انفولیب رپورٹ: پاکستان نے بھارتی انکار مسترد کر دیا


اسلام آباد: پاکستان نے یورپی تنظیم ڈس انفولیب کی رپورٹ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بھارتی انکار مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق بھارتی بیان پاکستان مخالف عالمی پراپیگنڈہ مہم کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش ہے،اس مہم کو ای یو ڈس انفولیب نے بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک غیر منافع بخش واچ ڈاگ نے گرافکس کے ذریعے ثابت کیا کہ دنیا کے 116 ملکوں میں 750 ویب سائٹس کے ذریعے مہم چلائی جارہی ہےاور 550 ویب سائٹس کڈومین نام رجسٹرڈ ہیں۔

زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ اس مہم میں مردہ لوگ زندہ ہوئے،ای یو کے لوگوں کو استعمال کرنا اور 10 تنظیموں کا یو این ہیومن رائٹس کونسل میں رجسٹریشن ثابت ہے،یہ تمام حرکات اور لوگوں کا استعمال 2005 سے جاری ہے۔

جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان مخالف مہم، بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بلند وبانگ دعووں کی کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والے اس اختلاف سے ثابت ہوا کہ بھارت نہ تو ذمہ دار ہے اور نہ ہی جمہوریت، ہم پہلے بھی بھارت کے خلاف ناقابل تردید ثبوت شیئر کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہے، یورپی یونین پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر موثر کارروائی کرے۔


متعلقہ خبریں