پیپلز پارٹی کے 70 ارکان سندھ اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیے

پیپلز پارٹی کے 70 ارکا ن سندھ اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیے

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے 7 صوبائی وزرا سمیت 70  ارکا ن سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ  اسمبلی کی جانب سے استعفے جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

صوبائی وزیر حقوق نسواں شہلا رضا نے بھی اپنا استعفی قیادت کے حوالے کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو کے حکم پر اپنی استعفی پیش کررہی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی کی رکنیت اور وزارت پارٹی کی امانت ہے۔  اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو کو بھجوادیا ہے۔

مزید پڑھیں: جس دن قیادت کا حکم ہوگا تمام ارکان استعفے دے دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

ارکان سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی، شازیہ کریم سنگھار، ہیر سوہو اور  محمد ساجد جوکھیو  نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرادیے ہیں۔ رکن قومی  اسمبلی محمود عالم جاموٹ نے بھی  پارٹی قیادت کو استعفیٰ  بھجوا دیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق  پیپلز پارٹی کے  99 میں سے 70 ارکان نے پارٹی قیادت کو اپنے استعفy بھجوادیے ہیں۔ ان میں سات صوبائی وزرا بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا تھا کہ استعفیٰ تو ہماری جیبوں میں ویسے بھی ہوتا ہے، جس دن قیادت کا حکم ہوگا تمام ارکان استعفے دے دیں گے۔


متعلقہ خبریں