ریاست کے خلاف بغاوت: کارروائی کا اختیار سیکریٹری داخلہ، صوبائی حکومتوں کو دینے کا فیصلہ

ریاست کے خلاف بغاوت پر کارروائی کا اختیار سیکریٹری داخلہ کو دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا اختیار سیکریٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 میں ترامیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کا اختیار سیکریٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ترامیم کی منظوری لی ہے۔ اٗئندہ متعلقہ عدالت سیکریٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج مقدمے کا ٹرائل نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: بغاوت کا مقدمہ، نامکمل شواہد پر کارروائی روک دی گئی

ذرائع کے مطابق سیکشن 153 اے سمیت پانچ سیکشن کے تحت مقدمہ سیکریٹری داخلہ کی منظوری سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات بغاوت کے مقدمات کی پیروی غیر قانونی ہوجاتی ہے۔ حکومت نے بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذارئع کے مطابق آئندہ  صوبائی حکومتیں بھی ریاست کے خلاف بغاوت کرنے اور اکسانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرسکیں گی۔


متعلقہ خبریں