وزیراعلیٰ پنجاب کاقانون شکنی پرمقدمات درج کرنےکا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو


وزیراعلیٰ پنجاب نے قانون شکنی پر مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سب کو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی۔ اگر کوئی نہیں کرے گا تو اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے اپوزیشن تصادم چاہتی ہے، مگر انہیں موقع فراہم نہیں کریں گے۔

وفاقی حکومت نے بھی ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا اختیار سیکریٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 میں ترامیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کا اختیار سیکریٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دیا جائے گا۔

آئندہ متعلقہ عدالت سیکریٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج مقدمے کا ٹرائل نہیں کرے گی۔ سیکشن 153 اے سمیت پانچ سیکشن کے تحت مقدمہ سیکریٹری داخلہ کی منظوری سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ  صوبائی حکومتیں بھی ریاست کے خلاف بغاوت کرنے اور اکسانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرسکیں گی۔


متعلقہ خبریں