پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا بھی نہیں دے گا، فردوس عاشق

حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو بھی تیار نہ ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج کا دن عوام کے محافظوں اورعوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دن رات شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہے لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ٹولہ جلسے کی آڑ میں عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی تاہم جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔ بےروزگاروں کا ٹولہ اس طرح ایکسپوز ہو گا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو بھی تیار نہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں