فرانس میں پولیس اصلاحات کیخلاف مظاہرے

فرانس میں پولیس اصلاحات کیخلاف مظاہرے

پیرس: فرانس میں پولیس اصلاحات کے قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے درالحکومت پیرس میں ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے اور پولیس اصلاحات کے قانون میں تبدیلی پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے حکومت سے مجوزہ قانون منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: گیمنگ ویب سائٹس جرائم، انٹرنیٹ فراڈ سے متعلق ابوظہبی پولیس کا انتباہ

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر اسپرے کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی شہری گذشتہ دو ہفتے سے اس متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مجوزہ قانون کے تحت پولیس افسران کی تصاویر منظرعام پر لانا جرم تصور ہو گا۔

اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین پر مشتمل گروپ نے دو ہفتے قبل اپنی ایک رپورٹ میں فرانس پر زوردیا تھا کہ وہ اپنے اس مجوزہ متنازع سکیورٹی قانون پر نظرثانی کرے کیونکہ یہ قانون عالمی انسانی حقوق سے کوئی ’’مطابقت‘‘ نہیں رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں