پشاور: اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

پشاور: اشیائے خود نوش میں ملاوٹ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کرنے والے ہوشیار ہوجائیں۔ پشاور میں جیو ٹیگنگ ایپ کے زریعے اشیائے خورونوش دکانوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔

ایپ کے ذریعے دکانوں کی نگرانی کے ساتھ فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو کارروائی کے لیے مقامات کی نشاندہی بھی ہو گی اور جیو ٹیگنگ ایپ کے ذریعے کاروباری مراکز پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی مارکیٹ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے جیو ٹیگنگ ایپ پر 15 ہزار دکانیں رجسٹرڈ کر لیں۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی خیبر پختونخوا سہیل خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں ڈیٹا کا معاملہ سب سے مسئلہ ہوتا ہے اور خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بھی یہ کمی محسوس کی کہ ہم ڈیٹا جمع کریں کہ اشیائے خورونوش سے وابستہ کاروبار کتنا اور کس کیٹیگری میں ہے تو اس کے لیے ضروری تھا کہ یہ ڈیٹا محفوظ ہو۔

حکام کے مطابق فوڈ ٹیموں کو فیلڈ میں دشواری کا سامنا تھا تاہم اب ایپ کے ذریعے باآسانی متعلقہ دکانوں کا تعین ہو سکے گا۔

سہیل خان نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیش بورڈ پر ہمارا ڈیٹا آگیا ہے اور ڈیش بورڈ پر آنے کے بعد اب ہم سے کوئی جگہ رہ نہیں سکے گی ہماری ٹیمیں کچھ جگہوں پر بار بار دورہ کرنے کے بجائے اب تمام جہگوں کے دورے مقررہ وقت پر کرسکیں گی۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق اشیائے خورو نوش کے کاروبار سے وابستہ افراد کی سہولت کے لیے لائسنس کا اجرا اب فیلڈ اہلکار بھی کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں