پاکستان کیلئے گرینڈ سلیم جیتنے کی خواہاں10سالہ ٹینس پلئیر

پاکستان کیلئے گرینڈ سلیم جیتنے کی خواہاں10سالہ ٹینس پلئیر

فوٹو: ہم نیوز


پاکستان کی10 سالہ ٹینس پلیئر ہانیہ منہاس ملکی سطح پر40 سے زائد ٹائٹلز جیتنے کے بعد گرینڈ سلیم جیتنے کی خواہشمند ہے۔

ہانیہ منہاس پاکستان کی تاریخ میں بوائز کی انڈر ٹین کیٹگری میں پہلی نمبر ون کھلاڑی ہیں اور انہوں نے پاکستان نمبر ون سارہ محبوب کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

ٹینس پلیئر چہارم کلاس کی طالبہ ہیں اور پاکستان نمبر ون سارہ محبوب کیخلاف ان ایکشن ہے۔ ننھی پلئیر روزانہ اپنے والد کے ہمراہ تین گھنٹے ٹریننگ کرتی ہے اور پاکستان کے لیے بڑے ٹائٹل جیتنا چاہتی ہے۔

ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہانیہ منہاس کہا کہ’میں چاہتی ہوں کہ پاکستان کے لیے گرینڈ سلیم جیتوں رافعل نڈال اور سرینا ولیمز کی گیم مجھے پسند ہے‘۔

قومی ویمن کھلاڑی سارہ محبوب نے ہانیہ کی گیم میں مہارت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹینس پلئیر ہانیہ کی کچھ شاٹس ایسی ہے کہ میرے لیے بھی مشکل ہورہی تھی۔

ہانیہ نے تین سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا۔ انڈر ٹین میں نمبر ون اور انڈر ٹوویلوکٹیگری میں نمبر ٹو ہونے کے ساتھ چالیس سے زائد ٹائٹلز اپنے نام کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں