پہلی بار ایکسرے سے19سوسال پرانی ممی کا مشاہدہ

پہلی بار ایکسرے سے19سوسال پرانی ممی کا مشاہدہ

فوٹو: ڈیلی میل


سائنسدانوں نے پہلی بار کسی ممی کا مشاہدہ انتہائی طاقتور ایکسرے سے کرکے کپڑے کے تہوں میں لیپٹے ڈھانچے کے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔

قبل ازیں اس قسم کے مشاہدوں کیلئے کپڑے کے تمام تہیں اتارنی پڑتی تھی جس قدیم اثاثے کا نقصان ہوتا تھا۔ ایکسرے کی جن شعاؤں کو ممی پر ڈالا گیا وہ، ہڈیوں، دھاتوں اور دیگر اشیا کا مشاہدہ کر سکتی ہیں۔

مشاہدے کے مطابق لاش پانچ سالہ لڑکی کی ہے اور اس کے ساتھ ایک تعویذ بھی ہے جس کا مقصد شائد سفر آخرت میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

لڑکی کا ڈھانچہ صحیح سلامت ہے اور لگتا ہے کہ اس کی موت کسی بیماری سے ہوئی ہے۔ اس مشاہدے میں شامل ڈاکٹروں نے کہا ہم چاہتے ہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چھوٹے سے چھوٹے ذرات کا مشاہدہ کر سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسرے سے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن وہ ایسی معلومات افشا کرنے میں کامیاب رہا جو صرف کپڑے کی تہوں کو کھولنے سے ہی ممکن ہوتا۔

ممی کے مشاہدے میں شامل ٹیم نے بتایا کہ ڈھانچے کی جنس کے متعلق ٹھوس شواہد تو نہیں ملے لیکن دیگر اجزا سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لڑکی کا ہے۔

ڈھانچے کے گرد کچھ سوئیاں بھی قطار میں لگی ہوئی ہیں اور معلوم ہوتا ہے سوئیاں جدید دھات سے بنائی گئی ہیں۔

مشاہدے کیلئے اختیار کیے گئے نئے طریقہ کار کی مدد سے مؤرخوں کو ممی بنانے کے عمل اور اس کی زندگی کے بارے میں مزید پیچیدہ معلومات مل سکیں گی۔

اس ٹیکنالوجی سے ان چیزوں کو جاننے میں بھی مدد ملے گی جس کو روایتی طریقوں سے جاننا ممکن نہیں۔ اس سے سائنسداوں کو وہ اسرار جاننے میں مدد ملے گی جو شائد کبھی سامنے نہ آسکتے۔


متعلقہ خبریں