قانون کیخلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، فردوس عاشق


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لوگوں میں تفریق نہیں کر رہا لیکن اپوزیشن کی اقتدار سے محرومی سر چڑھ کر بول رہی ہے اور انہوں نے سیاسی گند پھیلا کر چلے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ روزگار تلاش کر رہا ہے۔ پورا پنجاب خالی ہے اورکہیں کوئی کنٹینر نہیں لگایا گیا۔ پورے پنجاب میں پولیس نے کسی کو جلسے میں جانے سے نہیں روکا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کوتھوڑی بھی تکلیف ہو تو یہ بیرون ملک بھاگتے ہیں لیکن یہ کورونا کے مریض اور اس کی تکلیف سے ناآشنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کبھی بھی ٹڈیوں والی سرکار کے ہاتھوں میں یرغمال نہیں ہو گی جبکہ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ عوام نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو قانونی طریقے سے چنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا بھی نہیں دے گا، فردوس عاشق

معاون خصوصی نے کہا کہ فضل الرحمان کی جتھا بردار فورس حکومت کو گھر نہیں بھیج سکتی اور شہبازشریف، حمزہ شہباز نے کسی کو جلسے میں آنے اور استعفوں کی ہدایت ہی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان استحکام پاکستان کے لیے ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ کی ہر کوشش کی حوصلہ شکنی کریں گے کیونکہ انہوں نے واپس محلات میں چلے جانا ہے لیکن کورونا کا سامنا عوام نے کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں