لاہور جلسہ: سیکیورٹی اداروں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو لاہور جلسے کے لیے بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے متعلق ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈر پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں دیتا، آج جلسے کے بعد ان کی شکست کا وقت شروع ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، یہ اپنی سیاست کو خود ختم کرنے جا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر حملہ ہوسکتا ہے، نیکٹا کا تھریٹ الرٹ جاری

شیخ رشید نے کہا کہ یہ جلسہ تاریخی ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہوجائیگا، یہ خود اپنی سیاست کو بند گلی میں لے کر جا رہے ہیں۔

اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر کونے میں انہوں نے ٹرانسپورٹ دی ہے، تمام موٹروے کھلے ہیں، ان کی ایک گاڑی کو بھی نہیں روکا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 126 دن تک دھرنا دیا، ہم کچھ نہیں کر سکے، اگر یہ جلسہ گاہ کی 35 فیصد جگہ بھی نہ بھر سکے تو کس منہ سے اسلام آباد آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔


متعلقہ خبریں