لاہوریوں نے آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو آئینہ دکھا دیا،فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ایک مرتبہ پھر آل پاکستنا لوٹ مار ایسوسی ایشن کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

لاہوریوں کا شکریہ! جلسے میں شرکت سے اجتناب برتا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہورنے سیاسی کرپشن اوربد دیانتی کی بارش میں بھیگی پی ڈی ایم قیادت کوناکام کردیا ہے۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی اوراجیت دیول کا بیانیہ لے کرآنےوالی پی ڈی ایم کو شرم سے چلوبھرپانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی خجالت مٹانے کے لیے جا کردریائے راوی میں ڈبکیاں لگانی چاہئیں۔

پنجاب نے پی ڈی ایم کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ دے دیا، بابر اعوان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کو منظم کرنے کے دعویدارخود آپس میں تصادم کا شکار نظر آئے ہیں۔

پنجاب کے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی عوام میں مقبولیت کا بھانڈا بیچ گریٹراقبال پارک میں پھوٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہورکے لیے زندہ باد کےنعرے لگنے چاہئیں۔

اپوزیشن کی جلسہ گاہ نہں بلکہ کلاس روم ہے، فردوس عاشق

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ بلاول زرداری کے استقبال کے لیے 50 سے زیادہ کارکنان نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے متوالے ن لیگی قائدین کو جلسہ گاہ داخلے پر ذلیل کرتے رہے۔


متعلقہ خبریں