این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم کا پی ڈی ایم جلسے پر ردعمل

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگے جلسے کے ذریعے این آر او لینے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن کے لیے افسوسناک جواب ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بہت ساری رقم، وقت، کوشش کر کے سنگدلی کا مظاہر کیا، لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے لیے شہریوں کی حفاظت کتنی اہم ہے، یہ سب لوٹی ہوئی دولت کو بچانےاور این آر او کے لیے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔

پی ڈی ایم جلسہ: مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں کہ میں کبھی ان کو این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل میں پی ڈی ایم کے بلیک میل کرنے کے اور بھی منصوبے ہو سکتے ہیں، لٹیرے کوئی بھی ہتھکنڈا اختیار کریں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔


متعلقہ خبریں