فواد چودھری نے اچکزئی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے محمود خان اچکزئی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی جماعتیں ہیں تو اچکزئی کو نکال دیں۔

مریم نواز کی موجودگی: محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کردی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اچکزئی کونہ نکالا توپیپلزپارٹی اورن لیگ پنجاب دشمن کرداروں کے ساتھ  پہچانی جائیں گی۔

اچکزئی پنجابیوں اور لاہوریوں کو طعنے دے رہے ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ایسی توہین کی جرات کبھی کسی نے نہیں کی۔

آج پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ جاہل افغانی کو کیا پتہ کہ پاکستان میں جمہوریت کی ہرتحریک لاہورسے اٹھی ہے۔


متعلقہ خبریں