ملک کے مختلف علاقوں میں موٹروے پر شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

موٹروے ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں موٹروے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

پنجاب میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صرف بیس میٹر رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں دھند کی بڑی وجہ قرار

پنجاب کے شہروں جڑانوالہ، شورکوٹ، ساہیوال، وہاڑی، ہڑپہ، قادرآباد، نورشاہ اور چیچہ وطنی میں دھند کا راج ہے۔ صادق آباد، خان پور، رحیم یار خان، صحبت پور، پپلاں، دیپالپور اور میانوالی سمیت دیگر علاقوں میں بھی دھند پھیلی ہوئی ہے۔

حد نگاہ بیس میٹر ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو رات اور صبح کے اوقات میں سفر  نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دھند کے باعث موٹر وے ایم فور کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ خانیوال، لودھراں، ملتان، بہاولپور میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں، روہڑی سے رحیم یار خان تک شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو بھی بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہشیار! گاڑی چوری، ٹیکس چوری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا اب آسان نہیں

حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں