پشاور: لیپ ٹاپ کی مدد سے33لاکھ روپے کی چوری



پشاور میں اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہوئی ہے جس میں ملزمان نے لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے33 لاکھ روپے چوری کر لیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ سے رابطہ کر لیا ہے اور ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

خصوصی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت علی تیار کی جا رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ رات 3 نامعلوم افراد اے ٹی ایم مشین توڑے بغیر 33 لاکھ روپے نکال کرلے گئے تھے۔ بینک منیجر کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی میں لیپ ٹاپ سمیت آنے والے تین افراد نے واردات کی۔ کارروائی کے دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی اور چوکیدار بینک کے اندر سوتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں ایف ائی اے اور سائبر کرائمز ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں