اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا

اداکارہ فردوس بیگم انتقال کر گئیں

فوٹو: فائل


لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہو گیا۔ وہ لاہورمیں نجی اسپتال کےشعبہ انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو کورونا ہوگیا

لالی وڈ کی سینئر اداکارہ ماضی کی شہر آفاق فلم ہیر رانجھا کی ہیر فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا، دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

فردوس بیگم کے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 71 سال ہے۔

فلم نگری میں فردوس کے نام سے شہرت پانے والی پروین نے اپنی اداکاری اور اداؤں کے باعث مداحوں کے دلوں اور سینما اسکرین پر خوب راج کیا۔ انہوں نے فلموں میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے گیتوں پر کو بھی امر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی تشدد کرنے والا شخص ہیرو نہیں ہو سکتا، ماہرہ خان

فلم ملنگی، ہیر رانجھا، انسانیت سمیت ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فردوس کے مکالمے جہاں دلوں میں گھر کر جاتے وہیں ان کی فلموں کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔


متعلقہ خبریں