اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 795 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42,470.40 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

برطانیہ کی معیشت 300 سالہ تاریخ میں بدترین مندی کا شکار

بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 795 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 43 ہزار266 پوائنٹس پر ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار316 پوائنٹس رہی جب کہ مارکیٹ کی کم ترین سطح 42 ہزار 470 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.47 روپے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں