سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپےکمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

دوسری جاب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42,470.40 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کی معیشت 300 سالہ تاریخ میں بدترین مندی کا شکار

بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 795 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 43 ہزار266 پوائنٹس پر ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار316 پوائنٹس رہی جب کہ مارکیٹ کی کم ترین سطح 42 ہزار 470 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.47 روپے پر بند ہوا۔

 


متعلقہ خبریں