دنیا بھر میں یوٹیوب سروس بحال



اسلام آباد: دنیا بھر میں معروف ویب سائٹ یوٹیوب سروس بحال ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں یوٹیوب سروس آدھے گھنٹے جب کہ دنیا بھر میں چالیس منٹ تک بند رہی اور صارفین کو اس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ذرائع کے مطابق جی میل اور گوگل کی دیگر سروسز تکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی تھیں۔

یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب سروس استعمال کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل یوٹیوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم واقف ہیں کہ صارفین YouTube  تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اس حوالے سے بخوبی آگاہ ہے اور مسئلے کے جلد حل کے لیے کام کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں