فوج مخالف بیانیے کو پنجاب میں کسی صورت پذیرائی نہیں مل سکتی، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کل پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا جلسہ مکمل ناکام ہوا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کے خلاف بیانیے کو پنجاب میں کسی صورت پذیرائی نہیں مل سکتی۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک میں کسی جگہ پر بھی نہیں چل سکتا۔ لاہور کےعوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے کل مضحکہ خیز بات کی۔ محمود خان اچکزئی کا ماضی سب کو پتہ ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کراچی اور لاہور میں شہریوں کے خلاف بات کی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ بنیادی اور اصولی سوچ کے خلاف ہے۔ نوازشریف کا بیانیہ لاہور جلسے کی ناکامی کی بڑی وجہ بنا۔ پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت کے لیے پنجاب کا بڑاکردار ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز پنجاب سے شروع کیا،فوادچودھری

انہوں نے کہا کہ متنازعہ بات کرنے پر ہمارا گلہ پی ڈی ایم کی قیادت سے بنتا ہے۔ ن لیگ اور پی ڈی ایم کو محمود اچکزئی سے وضاحت مانگنی چاہیے۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب کی پیٹھ میں پہلے بھی چھرا گھونپا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم جماعتیں لاہور جلسے کے بعد بر ی طرح بے نقاب ہو گئیں، وزیراعظم

فودد چوہدری نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں سب سے زیادہ قربانیاں پنجابیوں نے دیں۔ پنجاب نے بڑے بڑے نام پاکستان اور دنیا کو دیئے۔ نواز شریف،مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کا حصہ ہی نہیں ہیں۔ یہ لوگ صرف پارلیمانی نظام کے خاتمے کے مشن پر ہیں۔ مریم نوازکی تقریریں پارٹی اور ان کے بیانیےکو لے ڈوبی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کل کے جلسےسے ختم ہوگئی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔جوقوتیں پارلیمان کا حصہ ہیں ان کو سوچنا ہوگا۔ چاہتے ہیں ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا مسائل کے حل کی بہترین جگہ پارلیمان ہے۔ سینیٹ الیکشن اوپن انعقاد کے لیےآئینی ترمیم لانا چاہتے ہیں۔ اسپیکر نے پہلے بھی اپوزیشن رہنماوَں کو دعوت دی لیکن یہ لوگ اجلاس میں نہیں آئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کا پیغام دیا آپ ایسے ناراض ہوگئے جیسے رشتہ کا پیغام بھیجا ہو۔ آئندہ چند روز میں سیاسی درجہ حرارت میں کمی نظر آئے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کی پارٹی ہے۔ پنجاب کے جوانوں نے 7 نشان حیدر دشمن سے چھینے ہیں۔ ن لیگ کے لوگوں سے کہتا ہوں خدارا اس ٹبر کے پیچھے مت چلیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مقابلہ کریں ،قوم پر حملہ آور نہ ہوں۔ اگر ایک ایم پی اے ہزار لوگ نہیں لاسکا تو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ کل شریفوں کے راج کا آخری دن تھا۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کرنے پر پنجاب کےعوام کے شکر گزار ہیں۔


متعلقہ خبریں