بھارت کی پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف


اسلام آباد: نام نہاد جمہوریت بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کروایا جائے گا۔ ضلع کشتواڑ کے علاقے میں پہلے سے اکٹھا کیا گیا اسلحہ ان نوجوانوں سے منسوب کیا جائے گا اور پاکستان پر الزامات لگا کر من گھڑت جھوٹی کہانیاں بنائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام حسین، اقبال لون اور بشیر نامی افراد پہلے ہی بھارتی پولیس کی قید میں ہیں۔

خیال رہے کہ لداخ اوردوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارت پراندورنی وبیرونی دباؤ بھی بڑھ گیا ہے جس توجہ ہٹانے کیلئے ایک بار پھر جھوٹے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بھارت کسانوں کےاحتجاج اور کشمیرمیں مظالم سےنظرہٹانےکی کوشش میں مصروف ہے۔ عالمی میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کسان تحریک سے خالصتان تحریک کو ابھرنے سے روکنے کیلئے بھارت شر انگیزی کی تیاری کر رہا ہے۔  بھارت بارڈر ایکشن یاسرجیکل سٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے۔

پاکستان: بھارتی وزارت خارجہ اور میڈیا کے من گھڑت دعوے مسترد

سال 2016 میں بھی بھارت نےناکام سرجیکل سٹرائیکس کادعویٰ کیا تھا۔ 26 فروری 2019 کوبھی بھارت نےناکام آپریشن کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے گزشتہ ماہ بھی خبردار کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات اٹھا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں