خراب موسم: پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر اور پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ہے۔

ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث آئندہ چند روز کے لیے پی آئی اے کا انٹرنیشنل فلائٹ شیڈول متاثر رہے گا۔ غیر ملکی پروازیں متبادل ایئر پورٹس پر اتاری جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 210 شارجہ سے منگل کی صبح سیالکوٹ کے بجائے لاہور آپریٹ کرے گی۔ اسی طرح پی آئی اے کی فائٹ پی کے 282 مسقط  تا سیالکوٹ مقررہ وقت پر صبح 7 بج کر 15 منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق منگل کے روز پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 9715 ملتان سے مدینہ 5 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔ منگل کو پی کے 9716 مدینہ تا ملتان 7 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ٹکٹ بک کرواتے وقت مسافر اپنے نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں۔ تمام مسافروں کو ان کے درج شدہ نمبرز پر مطلع کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اندرون ملک پروازیں: پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

خیال رہے کہ  پی آئی اے نے یکم دستمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 30 فیصد رعایت  کردی گئی ہے۔ اندرون ملک پروازوں پر یک طرفہ کرایہ 12 ہزار 275 سے کم ہو کر 8 ہزار 500 کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا اندرون ملک دو طرفہ کرایہ 24،600 سے کم  ہوکر 17،000 روپے کردیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پرعملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں