پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے اور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں