آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر غور


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کیلئےکمانڈرریزولیوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اسکاٹ ملر اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل پر غور کیا گیا۔

عمران خان اور جنرل باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقاتیں

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مشن کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر امریکی وفد نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں