وزیراعظم کی خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی، گیس فراہم کرنےکی ہدایت

وزیراعظم کی خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی، گیس فراہم کرنےکی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سی پیک پراجیکٹ کے تحت قائم خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی اور گیس ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری بورڈ کے ساتویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشی گروتھ کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ مقامی ہنرمند اور مزدوروں کے لیے ملازمت کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا، عاصم باجوہ

اجلاس میں ملک میں 19 خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بورڈ نے خصوصی اقتصادی زونز انٹرپرائزپلاٹ ریگولیشنز 2020 کی منظوری دے دی۔بورڈ نے آن لائن خصوصی اقتصادی زونز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے اجرا کی بھی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ سسٹم سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو کا کام کرے گا اور شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزرا، مشیر، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریزاور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں