یہ کون سا شاہ رخ خان ہے؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے ایک ہم شکل لڑکے کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ کشمیری لڑکا ہے جس کی شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے جب کہ تصویر کو ایک ایپ ’فیس ایپ‘ کے ذریعے کم عمر کر کے دکھایا گیا ہے۔

فیس ایپ ایڈیٹنگ ٹول ہے جو تصاویر کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلجنس) کے ذریعے مختلف فلٹرز اور  بیک گراؤنڈز کی مدد سے نکھار دیتا ہے۔

فلم زیرو دیکھنے کے بعد ملالہ کا شاہ رخ خان کے لیے خاص پیغام

ایپ کا فوٹو ایڈیٹر نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کی مدد سے عمر، بالوں اور تصویر کا پس منظر تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

فیس ایپ کسی کی ظاہری شکل کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنے کے لئے یہ وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں۔


سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے گردش کردہ تصویر کو جعلی قرار دیا ہے تو کچھ مان گئے ہیں کہ واقعی یہ ایک شاہ رخ کا ہمشکل لڑکا ہے۔


متعلقہ خبریں