ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے، امریکی وزیر خارجہ

ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے، امریکی وزیر خارجہ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ترکی کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے نیٹو کا دفاعی نظام موجود تھا اور متبادل ہونے کے باوجود ترکی نے روسی میزائل کی خریداری کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پر واضح کیا تھا روسی میزائل کی خریداری سے گریز کرے کیونکہ ایس 400 میزائل سے امریکی ملٹری ٹیکنالوجی کی سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ترک ایجنسی کے صدر اسماعیل دیمر کو امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا اور روس کے دفاعی سیکٹر کے ساتھ ٹرانزیکشنز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سرد مہری کی برف پگھلنے لگی: ترکی نے اسرائیل کیلیےسفیر نامزد کردیا

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واضح اشارہ دیا ہے ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں