مریم نواز اور دیگر ن لیگی رہنمامقدمے میں نامزد



لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے لاہور میں جسلے کے بعد توڑ پھوڑ، کارسرکار میں مداخلت اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ لاری اڈا میں درج مقدمہ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، سعد رفیق، سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر، ملک پرویز، شائستہ پرویز اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ سیکیورٹی انچارج گریٹر اقبال پارک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ملزمان پر گیٹ کے تالے توڑ کر پارک میں داخل ہونے،کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز سمیت 200 ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  کارکنوں نے گندگی پھیلا کر پارک کے حسن کو تو روندا اور مینار پاکستان گراونڈ کے دروازے تک توڑ دئیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ کے بعد مینار پاکستان گراونڈ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔

گراونڈ میں جا بجا ٹوٹی کرسیاں، اسٹیمرز، پارٹی پرچم، بریانی، چائے کے ڈسپوزل کپ اور ڈبے بکھرے ہوئے ہیں۔

صفائی کرنیوالوں کا کہنا ہے گندی اٹھانے میں تین دن اور پارک کا حسن بحال کرنے ایک مہینے سے زیادہ وقت لگ جائے گا۔


متعلقہ خبریں