بھارت کا پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف

فوٹو: فائل


بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرایا جائے گا اور ضلع کشتواڑ کے علاقے میں پہلے سے اکٹھا کیا گیا اسلحہ ان نوجوانوں سے منسوب کیا جائے گا جس کا پاکستان پر الزامات لگا کر من گھڑت جھوٹی کہانیاں بنائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام حسین، اقبال لون اور بشیر نامی افراد پہلے ہی بھارتی پولیس کی قید میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی پرعائد پابندیوں پر عملدرآمد کرائیں گے، امریکی وزیر خارجہ


متعلقہ خبریں