بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت

افسوس، قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستا ن کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا جبکہ بھارت افغانستان میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتہا پسند حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت پر اتری ہوئی ہے اور بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت انتہا پسند مسلم ثقافت اور تاریخ کے انمٹ نقوش مٹانے میں مصروف ہے تاہم پاکستان کو اپنے اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مارچ روکنے کیلئے شیخ رشید ہی کافی ہیں، علامہ طاہر اشرفی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی پہلی تقریر میں بھارت کے ساتھ بہتری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔


متعلقہ خبریں