کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام



کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کلفٹن بلاک ٹو میں گاڑی  میں لگے ڈیوائس  بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔

؎گاڑی پر موٹرسائیکل سوار مقناطیسی ڈیوائس لگا کر فرار ہوئے۔ ایس ایس پی ساوتھ  کا کہنا تھا کہ ڈیوائس دھماکے کے  لئے لگائی گئی تھی۔

گاڑی میں چائنا ٹاون ریسٹورنٹ کے ملازمین سوار تھے۔ واقعے کی  سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ گئی ہیں۔

ڈبل کیبن گاڑی سی ویو روڈ سے ہوتے ہوئے چائنہ ٹاون ریسٹورینٹ پہنچی۔ موٹرسائیکل سوار دو ملزم بھی تعاقب کرتے ہوئے آئے۔

ایک ملزم  نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے دوسرے کا چہرہ واضح نظر آرہا ہے۔ ایس ایس پی ساوَتھ کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں غیر ملکی سمیت 2 افراد موجود تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں مشکوک مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ ون فائیو پر اطلاع ملی تو پولیس نے فوری ایکشن لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈیوائس دھماکہ کے لیے ہی لگائی گئی تھی لیکن بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر ایک شلوار قیض میں ملبوس بغیر ہیلمنٹ کے سوار تھا۔ ملزمان نے بارودری ڈیوائس کو گاڑی کے ساتھ منسلک کیا اور اسی روٹ سے آگے روانہ ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے موٹرسائیکل سوار کافی دیر سے گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کیلئے دیگر عمارات پر لگے کیمروں کی ویڈیوز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں