کابینہ کی لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنیکی منظوری



اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نئے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

این ڈی ایم اے اوروفاقی حکومت کورونا کیخلاف کوششوں سے متعلق پیش رفت رپورٹ دیں،عدالت

یاد رہے کہ دس دسمبر کو لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل افضل کو خراج تحسین پیش کیا۔


متعلقہ خبریں