ہوشیار: مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹر صارفین کو خبردار کردیا


اسلام آباد: دنیا بھرمیں کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خطرناک سافٹ ویئرز انسٹال کرنے سے اجتناب برتیں کیونکہ اس وقت یومیہ ہزاروں کمپیوٹرز خراب ہو رہے ہیں۔

امریکہ: وفاقی اداروں پر سائبر حملے

ہم نیوز نے ممتاز امریکی جریدے بی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ انتباہی پیغام خود مائیکرو سافٹ کمپنی نے جاری کیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق خطرناک سافٹ ویئرز میں سر فہرست Adrozek نامی پروگرام ہے جو ایک محتاط اندازے مطابق روزآنہ دس ہزار کمپیوٹرز کو خراب کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

ہوشیار: ایف آئی اے نے شہریوں کے لیے سائبر الرٹ جاری کردیا

امریکی جریدے کے مطابق اس سافٹ ویئر میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ نہ صرف کمپیوٹر پروگرامنگ سے فائلیں و ڈیٹا چوری کرسکتا ہے، براؤزر کو کام سے روک سکتا ہے بلکہ ذاتی نوعیت کی معلومات بھی حاصل کرسکتا ہے۔

جریدے کے مطابق یہ سافٹ ویئر مئی 2020 سے فعال ہے لیکن اگست میں اس کی کارروائیوں میں بے پناہ تیزی آئی ہے۔

مائیکرو سافٹ کمپنی کے مطابق روزآنہ کی بنیاد پر یہ سافٹ ویئر تقریباً 30 ہزار سرورز کو خراب اور ناکارہ بنا رہا ہے۔

دنیا کو ہلا دینے والے سائبر حملے

امریکی جریدے کے مطابق صارفین غیر ضروری پروگراموں و سافٹ ویئرز کو انسٹال کرنے سے اجتناب برتیں اور اپنے کمپیوٹرز میں اینٹی وائرس پروگرام کا لازمی استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں