وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ



اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ میں تجاویز پیش کر دیں، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ 

وفاقی حکومت سینیٹ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ سپریم کورٹ سے رائے لینے کے لیے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اٹارنی جنرل نے قانونی معاملات پرجب کہ وزارت خزانہ نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی پر بریفنگ دی۔

مزید برآں کابینہ کو احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا

اجلاس میں ایف نائن پارک میں موجود میٹروپولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر قائم کمیٹی رپورٹ موخر کر دی گئی۔

اس کے علاوہ وزارت آئی ٹی کے زیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی، سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے سی ای اوزکی تعیناتی کر دی گئی۔

مزید برآں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے تقرریوں، ایمپلائزاولڈایج بینفیٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو اور بیرون ملک پاکستان مشنزمیں کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں