انتخابی اصلاحات سے ہر پارٹی کو جائز نمائندگی ملے گی، اسد عمر

حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے ہر پارٹی کو جائز نمائندگی ملے گی۔

سینیٹ انتخابات: حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومتیں سینیٹ انتخابات میں اثررسوخ کے ذریعے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکومت میں ہونے کے باوجود سینیٹ انتخابات میں اصلاحات کر رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا ہے کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز نے وفاقی کابینہ اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں