حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پٹرول

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے 15 روز کے لیے اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹراضافے سے 103 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسہ فی لیٹر، مٹی کا تیل 5 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 67 روپے86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108 روپے 44 پیسے جب کہ کیروسین آئل کی قیمت 70 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پورے ایشیا سے کم ہیں، عمر ایوب

خیال رہے کہ گزشتہ روز  آئل اینڈ گیس ریگولر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے اور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں